English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مغرب انسانی حقوق کا غلط فائدہ اٹھانے سے گریز کرے، ایران

القمر

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ اور یورپی یونین کے مداخلت پسندانہ موقف کی مذمت کرتے ہوئے ان ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق سے غلط فائدہ اٹھانے سے گریز کریں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات ناصر کنعانی نے ایرانی خاتون مہسا امینی کی موت کے حوالے سے امریکہ، یورپی یونین اور متعدد ممالک کے بعض حکام کے مداخلت پسندانہ موقف کے ردعمل پر اس افسوس ناک واقعے کے حوالے سے غیر ملکی مداخلت پسندانہ موقف کی مذمت کی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ ممالک جو جنگ پسندی اور تشدد کے لحاظ سے دنیا میں مشہور ہیں دوسرے ممالک کو انسانی حقوق کے حوالے سے مشورہ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ زیادہ سے زیادہ دباو اور معیشتی دہشت گردی کی ناکام پالیسی کے تسلسل کے ساتھ ایرانی عوام کے حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی کرنے والا ہے اور غیر ثابت شدہ دعوے اور دھوکہ پر مبنی موقف کے ساتھ خود کو ایرانی عوام کا حامی اور خیر خواہ ظاہر نہیں کر سکتا ہے۔

کنعانی نے اپنے بیان کے اختتام میں کہا کہ ایسے ممالک کو مشورہ دیا کہ دوسرے ممالک میں بغاوت پیدا کرنے کی بے سود کوششیں کے بجائے اپنے ممالک میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کو بہتر بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے