English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم کا انجلینا جولی سے پاکستان آکر سیلاب متاثرین سے ہمدردی پراظہار تشکر

القمر

وزیر اعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی خصوصی سفیر وہالی وڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی کی پاکستان آکر سیلاب متاثرین سے ہمدردی کرنے پرشکریہ،ہم دکھی انسانیت کے لیے آپ کی ہمدردی ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

جمعرات کو وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی خصوصی سفیر وہالی وڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی کیپاکستان آکر سیلاب متاثرین سے ہمدردی کرنے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ان لاکھوں لوگوں کی آواز بننے پر اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب انجلینا جولی کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں اور دیگر گمنام ہیروز کا شکریہ ادا کرتا ہیں جن کی زندگیاں اور ذریعہ معاش سیلابی پانی سے تباہ ہو چکے ہیں۔ ہم دکھی انسانیت کے لیے آپ کی ہمدردی ہمیشہ یاد رکھیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے