فیروز آباد: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر فیروزآباد میں شدید بارشوں کے باعث دیواریں گرنے سے متعدد افراد ہلاک، سیلابی پانی میں درجنوں کاریں ڈوبنے کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پورے اترپردیش میں موسلا دھار بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے، جب کہ فیروز آباد میں درجنوں کاریں ڈوب گئیں، اور کئی علاقوں میں دیواریں گرنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔
Swimming pool of #Firozabad 🐬🐋🏊♂️🏄♀️🚣
Video Credits = Jitendra Sharma#UttarPradesh pic.twitter.com/xuKhjoVxqe
— Weatherman Shubham (@shubhamtorres09) September 22, 2022
سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں اتر پردیش کے فیروز آباد میں بڑی تعداد میں کاریں سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔ڈوبنے والی کاروں کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ ایک گیراج میں کھڑی تھیں۔
