ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملالہ یوسفزئی کی ملاقات

 نیویارک میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کی ہے۔

شہباز شریف اور ملالہ یوسف زئی کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوئی، وزیرِ اعظم نے لڑکیوں کی تعلیم اور سماجی ایشوز پر ملالہ کی خدمات کو سراہا۔

وزیرِ اعظم نے ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانان پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ملالہ فنڈ کی وزارت تعلیم کے ساتھ شراکت داری کو سراہتے ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے وزیرِ اعظم سے ملاقات میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں