English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جا سکتی ہے، چیف جسٹس

القمر

اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، عدالت محروم طبقے کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، مشترکہ کوششوں سے پاکستان میں قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ خوشحال پاکستان کیلئے ضروری ہے عدلیہ تک سب کی مساوی رسائی ہو، حکومت اور عدلیہ کو اے ڈی آر طریقے کو اختیار کرنا ہو گا، پولیس اور پراسکیوشن کو اپنی کارکردگی اور باہمی تعاون کو بھی بہتر بنانا ہو گا۔

نویں انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ عالمی ماہرین کانفرنس میں شریک ہونے کیلئے آئے، عالمی عدالتی کانفرنس میں دیگر ممالک کے چیف جسٹس اور ججز نے بھی شرکت کی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ حکمرانی کے لیے ہر شخص کی عدالتوں تک رسائی برابری کی بنیاد پر ہونا ضروری ہے، پولیس اور پراسیکیوشن کو آپس میں تعاون بہتر کرنے کی ضرورت ہے، عدلیہ اور بار کو جدید قانونی علم اور ٹیکنالوجی سے خود کو متعارف کرانا ضروری ہے، خواتین کو ایگزیکٹیو، مقننہ اور عدلیہ کی فیصلہ سازی میں شامل کرنا ضروری ہے، خواتین پر تشدد کے واقعات کی فوری طور پر روک تھام کرنا ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے