English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرکاری زمین پر قبضے کا الزام، چوہدری تنویر پر فرد جرم عائد

القمر

راولپنڈی:سرکاری زمین پر قبضے سے متعلق کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔مسلم لیگ (ن) رہنما چوہدری تنویر اور  چوہدری دانیال نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان نے 2019 میں 27 کنال سرکاری زمین پر قبضہ کیا۔چوہدری تنویر نے عدالت میں بیان دیا کہ کیس سے کوئی تعلق نہیں، سیاسی بنیاد پر کیس بنایا گیا۔جج اینٹی کرپشن کورٹ محمد مسرور زمان نے کیس کی سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے