ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضلع کرم میں بارشوں سے متاثرہ دو منزلہ مکان زمین بوس،4 بچوں سمیت خاتون جاں بحق،11 زخمی

کرم:وسطی کرم میں بارشوں سے متاثرہ دو منزلہ مکان گرگیا جس کے ملبے تلے دب کر 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق ضلع کرم کیعلاقہ مسوزئی تری تنگ میں   دو منزلہ کچا مکان زمین بوس ہوگیا اور گھر کے تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نیامدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے سے پانچ افراد کی لاشیں نکالیں جن میں 4 بچے اور 1 خاتون شامل ہیں جب کہ 11 زخمیوں کو بھی ملبے سے نکالا  گیا جنہیں صدہ اسپتال پہنچا دیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ ان میں سے 7 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سات شدید زخمیوں کو پشاور اور دوسرے اسپتالوں میں پہنچایا  گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں