English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سرکرکے واپس آنے والی امریکی کوہ پیماکھائی میں گرکر لاپتہ

القمر

چوٹی سر کرنے کے 15 منٹ بعد نیلسن کے ساتھ حادثہ پیش آیا اور وہ  پھسلتے ہوئے  برف میں  600 میٹر کے خلا میں گرتی دکھائی دیں۔

کھٹمنڈو:مشہور امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن نیپال میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرکے واپس آنے کے دوران گہری کھائی میں گر کر لاپتہ ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایتھلیٹ اور  امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن نے  اپنے شوہر جم موریسن کے ہمراہ  پیر کے روز دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ‘مانٹ مناسلو’ کو  سر کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسی دن اس چوٹی کو سر کرنے کے لیے دیگر کوہ پیما بھی نکلے ہوئے تھے، اس دوران بدقسمتی سے برفانی تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ۔

مہم میں شریک کوہ پیماں کے مطابق چوٹی سر کرنے کے 15 منٹ بعد نیلسن کے ساتھ حادثہ پیش آیا اور وہ  پھسلتے ہوئے  برف میں 2,000 فٹ (600 میٹر) کے خلا میں گرتی دکھائی دیں، جسے ‘کریوس’ کہا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیلسن کے شوہر موریسن اس واقعے کے بعد بحفاظت کیمپ میں واپس آنے میں کامیاب رہے،ریسکیو اہکاروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موسم کی خراب کی وجہ سے اس وقت سرچ آپریشن نہیں کیا جاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے