English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بہت جلد مہنگائی میں کمی آئے گی، احسن اقبال

القمر

سلام آ باد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال  نے کہا ہے کہ بہت جلد مہنگائی میں کمی آئے گی ، ہم عدالت کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، موجودہ معاشی حالات کے تناظر میں نظرثانی کی درخواست بھی دائر کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال   نے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے قبول ہوگا، عدالت کے رویے سے ہر شہری کو مطمئن ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے آنے سے معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی، ان کے پاکستان پہنچتے ہی روپیے کی قدر بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔

احسن اقبال  نے کہا کہ مہنگائی کی مجودہ صورتحال کی وجہ عمران حکومت کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے ہیں۔

صحافی کے مہنگائی سے متعلق کیے گئے  سوال پر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ یقینا مہنگائی میں کمی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے