آندھرا پردیش: بھارت میں زیادتی کی رپورٹ درج نہ کرنے پر ماں اور بیٹی نے زہر پی کر اجتماعی خودکشی کرلی۔
ریاست آندھرا پردیش کے ضلع الورو میں گزشتہ دنوں خاتون اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ زیادتی کی رپورٹ درج کرانے تھانے گئی تھی جہاں موجود سب انسپکٹر نے ان کی ایف آئی آر درج نہیں کی بلکہ ان کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی اور تنبیہ کی کہ وہ دوبارہ تھانے کا رخ نہ کریں۔
دونوں ماں بیٹی جو پہلے ہی غمزدہ تھیں پولیس کے ناروا رویہ کی وجہ سے مزید دلبرداشتہ ہوگئیں اور گھر پہنچ کر کولڈرنک میں زہر ملاکر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
دریں اثنا رپورٹ درج نہ کرنے پر ماں بیٹی کی خودکشی کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد ملوث سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے۔
