ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: زیادتی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ماں بیٹی کی اجتماعی خودکشی

آندھرا پردیش: بھارت میں زیادتی کی رپورٹ درج نہ کرنے پر ماں اور بیٹی نے زہر پی کر اجتماعی خودکشی کرلی۔

ریاست آندھرا پردیش کے ضلع الورو میں گزشتہ دنوں خاتون اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ زیادتی کی رپورٹ درج کرانے تھانے گئی تھی جہاں موجود سب انسپکٹر نے ان کی ایف آئی آر درج  نہیں کی بلکہ ان کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی اور تنبیہ کی کہ وہ دوبارہ تھانے کا رخ نہ کریں۔

دونوں ماں بیٹی جو پہلے ہی غمزدہ تھیں پولیس کے ناروا رویہ کی وجہ سے مزید دلبرداشتہ ہوگئیں اور گھر پہنچ کر کولڈرنک میں زہر ملاکر پی کر  اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

دریں اثنا رپورٹ درج نہ کرنے پر ماں بیٹی کی خودکشی کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد ملوث سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں