لاہور :پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں 7ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے چھٹے میچ میں جمعہ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔
میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7بجکر 30منٹ پر شروع ہوگا ، پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 7میچوں کی سیریز میں 2-3کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں گرین شرٹس کی قیادت کر رہے ہیں ، برطانوی ٹیم کپتان جوز بٹلر کی پانچویں میچ تک واپسی نہ ہونے پر ان کی غیر موجودگی میں مایہ ناز آل رائونڈر معین علی نے انگلینڈ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
انگلینڈ ٹیم کو سیریز میں کم بیک کرنے کے لئے چھٹا میچ جیتنا ضروری ہوگا جبکہ پاکستان ٹیم چھٹا میچ جیت کر 7 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر سکتی ہے۔ اس اعتبار سے دونوں ٹیموں کے درمیان چھٹا میچ اہمیت کا حامل ہے اور شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا،مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز شام کو شروع ہونے کے باعث تمام میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔
