English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈالرمزید  3.12 روپے سستا،  اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان

القمر

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر مزید3روپے 12پیسے سستا ہونے کے بعد 229روپے کا ہو گیاجبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ یا۔ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر3 روپے12 پیسے مزید سستا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالرنے 229 روپے کی سطح پر ٹریڈ کیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 232 روپے 12پیسے کی سطح پربند ہواتھا۔

 فاریکس ڈیلرز کے کہنا ہے کہ پانچ مختلف سیشنزمیں ڈالر اب تک 9 روپے96 پیسوں تک سستا ہوچکا ہے۔ڈالر233 روپے50 پیسے سے کم ہوکر229 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ جنرل سیکریٹری ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ظفر پراچا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ دراصل اسحق ڈار کی بطور وزیر خزانہ واپسی کی وجہ سے مارکیٹ میں رجحان میں تبدیلی آئی ہے جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے فنڈز کے اجرا کی خبروں کے باوجود روپے کی قدر گر رہی تھی، مجموعی طور پر مارکیٹ میں منفی رجحان نظر آرہا تھا، اب ڈالر کی قدر کو کم رکھنے اور معیشت کو بہتر طریقے سے سنبھالنے کے حوالے سے اسحق ڈار کی ساکھ کے سبب بہتری کی امید ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے