English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹیٹ بینک کا جاری کردہ 75 روپے مالیت کا اعزازی نوٹ عوام کےلئےدستیاب

القمر

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ جاری کیا گیا تھا کوجو اب عوام کے لئے دسیتاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک کے صدر دفتر میں 14 اگست مناتے ہوئے اعزازی بینک نوٹ کا ڈیزائن پیش کیا گیا تھا اور عوام کے لیے 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ جاری کیا جا رہا ہے۔ اعزازی نوٹ ملک بھر میں خریداری کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق  75 روپے کے نوٹ کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک اور مقامی آرٹسٹوں نے مرتب کیا۔

نوٹ کے ایک جانب قائداعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں جبکہ نوٹ کے دوسری جانب مار خور اور دیودارکے درخت کی تصاویر ہیں۔ نوٹ کی پشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں پرقومی عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے