English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکمہ ریلوے کی نااہلی: گڈانی پھاٹک پر قائم ریلوے ڈپو سے نکاسی آب تاحال نہیں ہوسکی

القمر

سکھر:محکمہ ریلوے سکھر کی نااہلی، گڈانی پھاٹک پر قائم ریلوے ڈپو سے  نکاسی آب تاحال نہیں ہوسکی،ریلوئے املاک پانی میں ڈوب گئی ،ریلوئے ٹریک بھی شدید متاثر ،چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،سماجی و شہری حلقوں میں تشویش کی لہر ،وفاقی وزیر ریلوئے و دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاـ

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوئے سکھر ڈویڑن کی مجرمانہ خاموشی و مسلسل نااہلی کی وجہ سے  سکھر ریلوئے اسٹیشن کے سامنے واقع برما شیل ڈپو ،ریلوئے ڈپو میں کئی روز گذرنے کے باوجود نکاسی آب کا نظام درست نہیں کیا جاسکا ہے ـ

جس کی وجہ سے  ڈپو پر قائم ریلوئے املاک کئی فٹ پانی میں ڈوب گیا ہے جبکہ پانی کی نکاس نہ ہونے کی وجہ سے ڈپو ریلوئے  ٹریک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار دیکھائی دے رہا ہے دوسری جانب شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ـ

انہوں نے وفاقی وزیر ریلوئے و دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوئے ڈپو میں جمع ہوا برساتی پانی کی نکاسی کیلئے ہنگامی بنیادی پر اقدام کرکے ریلوئے املاک کو مزید نقصان سے بچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے