English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور کے کھانوں نے تھوڑا مایوس کیا، کراچی کے کھانے مزیدار تھے،معین علی

القمر

لاہور:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی کراچی کے کھانوں کے شیدائی ہوگئے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹی 20کا آخری میچ اور سیریز جیتنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی کراچی کے کھانوں کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

پریس کانفرنس میں پاکستان کے کھانوں سے متعلق سوال کے جواب میں انگلش کپتان معین علی نے جواب دیا کہ لاہور کے کھانوں نے تھوڑا مایوس کیا،معین علی نے کہا کہ کراچی کے کھانے مزیدار تھے، کراچی کے مقابلے میں لاہور کے کھانوں نے مایوس کیا۔

انگلش  کپتان نے دورے کو یادگار قرار دیتے ہوئے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کی، معین علی کی کھانوں سے متعلق گفتگو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے