English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کردی

القمر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی۔

 مقدمے کے مدعی مجسٹریٹ کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت عظمی سے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم اور ملزم شہبازگل کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ حکومت کی جانب تحریک انصاف کے رہنما اور بغاوت کے مقدمے میں نامزد شہباز گل کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔

حکومتی اپیل بغاوت کے مقدمہ میں شکایت کنندہ مجسٹریٹ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمہ کے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، اور عدالت نے ضمانت کے طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی کی۔

درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ شہباز گل نے سلامتی کے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم اور شہباز گل کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے