ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت احمق، معاشی ٹیم الجھن کا شکار ہے، ان کی سیاست دفن ہو چکی، فواد چودھری

 اسلام آ باد:تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم الجھن کا شکار ہے اور ان کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔ 

اپنے ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحق ڈار کے متضاد بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام پرمزید پیچیدگیاں پیدا کردیں،یہ حکومت تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پر مشتمل ہے۔ آدھی کابینہ کے پاس محکمے ہی نہیں ہیں اور جن کے پاس ہیں ان کو اپنے کام کا پتہ نہیں،وزارت آئی ٹی سے ایک ڈیش بورڈ نہیں بنا۔

 فواد چودھری نے کہا کہ نیب کیسز ختم کرنے کا کام مہارت سے جاری ہے ،چوری اور ڈکیتی کیسز کنارے لگا ئیجارہے ہیں اور دھڑا دھڑ بریت ہو رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں