صومالیہ:امریکا نے صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کا کہنا ہے کہ صومالیہ میں گزشتہ ہفتے فضائی حملے میں الشباب کا رہنما عبدالاہی نادر مارا گیا۔
Abdullahi Nadir, a top leader of #Alshabab terrorists, wanted by Somali government for long time has been killed in operation conducted by Somali National Army and international security partners in Haramka village in Middle Jubba region, on 01-10-2022.#Somalia https://t.co/yJsfQL6Wts
— Ministry of Information, Culture Tourism (@MOISOMALIA) October 2, 2022
صومالی حکومت کے مطابق عبدالاہی نادر الشباب کا چیف پراسکیوٹر اور الشباب تنظیم کے بانیوں میں سے تھا۔
الشباب نے امریکی حملے میں اپنے رہنما کے مارے جانے کی خبر پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
رپورٹس کے مطابق القاعدہ سے منسلک شدت پسند تنظیم صومالیہ میں 2006 سے دہشت گرد حملوں میں ہزاروں افراد کی جان لے چکی ہے۔
