ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں بحران کی وجہ غیرمنتخب اداروں کا سیاسی کردار ہے، فواد چودھری

 اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں بحران غیر منتخب اداروں کے سیاسی کردار کی وجہ سے ہے۔ 

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسمبلیاں اس وقت عوام کی نمائندگی نہیں کر رہیں اور عوام حقیقی آزادی مارچ کے لیے باہر نکلیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ان بنائے گئے بتوں کو توڑنے کا وقت ہے اور اسمبلیاں اسٹیٹس کو کی علامت ہیں اس لیے نظام میں شامل ہونا اس سسٹم کو تحفظ دینا ہے۔ ان بتوں کو توڑنے کے لیے عوام عمران خان کی آواز پر لبیک کہہ کر مارچ کی تیاری کریں۔ 

فواد چودھری نے کہا کہ جمہوریت کا مذاق یہ ہے کہ پارلیمنٹ کے اراکین کی منڈی لگے اور سندھ ہاس میں گائے بھینسوں کی طرح اراکین کو خریدا فروخت کیا جائے۔ عدالتوں کی جانب سے اسپیکر اور وزیر اعظم کے فیصلے کا احترام نہ کرتے ہوئے ملک میں عام انتخابات روک دینا کیا یہ جمہوریت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بحران غیر منتخب اداروں کے سیاسی کردار کی وجہ سے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں