English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھانسی کی بھارتی دوا سے افریقی ملک گیمبیا کے66 بچے ہلاک

القمر

جنیوا: افریقی ملک گیمبیا میں ممکنہ طور پر بھارتی دوا سے 66 بچے ہلاک ہو گئے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے بھارتی دوا میں آلودگی سے خبردار کر دیا۔

 ڈبیلو ایچ او کے مطابق بھارت میں تیار کردہ سردی اور کھانسی کے چار سیرپ میں آلودگی کی تفتیش کی جا رہی ہے، ادارے نے چار ایسے کھانسی سیرپ کے نام بھی جاری کیے ہیں جنہوں نے بچوں کے گردوں کو نقصان پہنچایا۔

گیمبیا میں گردوں کے مسائل ہونے سے درجنوں بچوں کی موت ہو گئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانام گیبریئس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا اادارہ بھارتی ریگولیٹرز اور نئی دہلی میں قائم، دوا سازکمپنی میڈن فارماسیوٹیکلز کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق لیباٹری کے تجزیے نے کھانسی کے علاج کے لیے بنائے گئے اس شربت میں،ڈائی تھیلین گلائکول اور ایتھیلین گلائکول کی ناقابل قبول مقدار کی تصدیق کی ہے، جو استعمال کیے جانے کی صورت میں زہریلی ثابت ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے