English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عاشق رسول ﷺ ہونے کیلئے کسی ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی،عمران خان

القمر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کے لیے کوئی ڈگری نہیں چاہیے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں منعقدہ رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم  نے کہا کہ عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کے لیے کوئی ڈگری نہیں چاہیے، بچوں کو سکولوں میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خدا اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جو خود بدلنے کی کوشش نہیں کرتی، اپنے بچوں کو بتاتا ہوں کہ میری زندگی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کیسے بدلی۔

عمران خان نے کہا کہ ایک ہزار سال تک مسلمانوں نے دنیا پر حکمرانی کی، آ پ ﷺ نے 10 سال میں دنیا کی تاریخ بدل دی، عاشق رسول ﷺ ہونے کیلئے کسی ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی، نبی پاک ﷺ کی سیرت پر چلنے سے زندگی بدل جاتی ہے، میری زندگی سیرت نبی ﷺ نے بدل دی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ میں نے سیاست شروع کی تو لوگ کہتے تھے سیاست بری چیز ہے، آپ کو ذلیل کردے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ خوف ہوتا تھا کہ لوگ مذاق اڑائیں گے، لوگوں کے سامنے تقریر نہیں کرسکتا تھا، جیسے جیسے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پڑھتا گیا، خوف کے بت ٹوٹتے گئے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ آہستہ آہستہ میرا خوف کا بت ٹوٹتا گیا، پہلا خوف ٹوٹا کہ میں ذلیل ہوجائوں گا، مجھ پر ذاتی حملے ہوئے، فیملی کو بھی نہیں چھوڑا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے عزت و ذلت اپنے ہاتھ میں رکھی ہوئی ہے، مجھے 6 مہینے میں جتنی عزت اللہ نے دی، زندگی میں اتنی عزت نہیں ملی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے