ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کا کویت، عراق اور بحرین کا دورہ

 اسلام آباد:پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے کویت، عراق اور بحرین کا دورہ کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشن کمانڈر نے بحری جہازوں کے کمانڈنگ افسران کے ہمراہ میزبان ممالک کے حکام سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان نے کہا کہ مشن کمانڈر نے علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

ترجمان نے کہا کہ دورہ کے اختتام پر پاک بحریہ اور میزبان ممالک کی بحری افواج کے مابین مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی جہازوں کے دورے اور بحری مشقوں میں ان کی شرکت سے برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں