English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین میں کورونا پھر بڑھنے لگا، ملک بھر میں پھر لاک ڈاؤن نافذ

القمر

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں ایک بار پھر لاک ڈائون نافذ کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا  رپورٹس کے مطابق چین کے مختلف صوبوں میں دو نئے اومیکرون ویرینٹ (BF.7) اور (BA.5.1.7) سامنے آئے ہیں جن کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ یہ نسبتا زیادہ شدید اور تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے 12 اکتوبر کو گزشتہ روز 1,760 نئے کورونا کیسز سامنے آنے کی اطلاع دی ہے، جوکہ بیجنگ، شنگھائی، شینزین اور ژیان جیسے شہروں میں سامنے آئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اومیکرون ویرینٹ (BF.7) بیلجیم، جرمنی، فرانس، ڈنمارک اور انگلینڈ میں بھی پھیل رہا ہے۔

 عالمی ادارہ صحت نے پہلے ہی اومیکرون ویرینٹ (BF.7) کے خلاف خبردار کیا تھا کہ یہ متوقع طور پر نیا سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا ویرینٹ بن سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے