English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی کی طے شدہ پاک ویسٹ انڈیز سیریز 2024ء میں منتقل کرنے کی تجویز

القمر

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کرکٹ کو 2023میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کو اگلے سال منتقل کرنے کی تجویز دے دی۔

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو تجویز دی ہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز 2023 کے بجائے 2024 میں کھیل لیے جائیں۔

 پی سی بی کا کہنا تھا کہ سال دو ہزار تئیس میں ففٹی اوور کرکٹ ورلڈ کپ اور ایشیا کپ شیڈول ہے۔ سال دو ہزار چوبیس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول ہے۔

پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  ہم چاہتے ہیں کہ سیریز 2024 میں ہو تاکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملے۔ سیریز آگے بڑھانے سے کھلاڑیوں کو آرام بھی مل سکے گا۔  اس دوران کھلاڑی پی ایس ایل سیزن 8 کے لیے بھی دستیاب ہونگے،پی سی بی کے مطابق ابھی تک ویسٹ انڈیز کرکٹ کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز آئندہ سال جنوری میں شیڈول ہے۔ ویسٹ انڈیز نے سال دو ہزار چوبیس میں 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے