English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کمبوڈیا میں کشتی الٹنے کے باعث 10 طلبہ ہلاک ہوگئے

القمر

کمبوڈیا: جنوبی صوبے کنڈال میں دریائے میکونگ میں موٹر سے چلنے والےایک کشتی الٹنے کے باعث 10 طلبا ہلاک اور 1 لاپتہ ہو گیا ہے۔

صوبہ کنڈال کے پولیس چیف چھوﺅن سوچیٹ نے جمعہ کے روز بتایا کہ حادثہ گزشتہ روز شام مقامی وقت کے مطابق تقریبا 7 بجے ضلع لیوک ڈائیک میں پیش آیا، کشتی جس میں عملہ کے 2 ممبران اور 13طلبا سوار تھے ساحل سے تقریبا 50 میٹر کی دوری پر پانی میں ڈوب گئی۔

انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی سہ پہر تک 10 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ زندہ بچنے والے 4 افراد 2 طلبااور 2 عملہ ممبران کو بچا لیا گیا ہے۔ لاپتہ ہونیوالے ایک شخص کی تلاش بدستور جاری ہے۔

سوچیٹ نے کہا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشتی انگریزی کلاس کے طلبا کو جزیرے پر واقع گاو¿ں میں ان کے گھروں تک لے جا رہی تھی۔ تیز رفتاری، اوور لوڈنگ اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کو حادثہ کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔کنڈال کی صوبائی پولیس کی رپورٹ کے مطابق بدقسمت طالب علموں کی عمریں 12 سے 14 سال کے درمیان تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے