English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو شکست

القمر

دوحا: قطر میں جاری اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست کا سامنا رہا۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں برازیل کو شکست دے کر فیصلہ کن معرکے تک رسائی حاصل کی، جس میں مدمقابل مصر کی ٹیم تھی۔

فیصلہ کن معرکے میں مصر نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 4 یعنی صرف ایک گول کے فرق سے شکست دی اور مصر اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کا نیا چیمپئن بن گیا۔

اس سے پہلے سیمی کے میں پاکستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر برازیل کو ہراکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے