ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی 

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی ۔

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا آغاز آج بروز اتوار سے آسٹریلیا میں ہورہا ہے پہلے میچ میں سری لنکا اور نمیبیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ یو اے ای کو ویسٹ انڈیز کا چیلنج درپیش ہوگا۔

قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کرے گی۔سابق کھلاڑیوں کی جانب سے ورلڈ کپ کی ٹیموں سے متعلق پیش گوئیاں کی جارہی ہیں ایسے میں قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مکی آرتھر نے لکھا کہ ٹی  ٹونٹی ورلڈ کپ کے آغاز کا اب انتظار نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ہم ایک بہت ہی کلوز کال کی طرف جارہے ہیں اور فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ مکی آرتھر کی کوچنگ اور سرفراز احمد کی کپتانی میں قومی ٹیم نے 2017ء میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں