English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 شعیب ملک نے ہسارنگا کی گگلی کھیلنے کا طریقہ بتا دیا

القمر

لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے سری لنکا کے ورلڈ کلاس اسپنر ونندو ہسارنگا کی گگلی کھیلنے کے لیے کچھ ٹپس بتائی ہیں۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ میں اور ہسارنگا  سری لنکن لیگ میں ایک ہی ٹیم میں ہوتے تھے اور میں نے اسے نیٹ سیشنز میں بہت کھیلا ہے۔

شعیب ملک  نے کہا ‘ہسارنگا وہ لیگ اسپنر ہے جس کی گگلی روایتی نہیں ہے، دوسرے اسپنرز کا نظر آتا ہے کہ انہوں نے گیند میں تیسری انگلی کا استعمال کیا لیکن اس میں ایسا نہیں ہے، اس لیے ہسارنگا کی گگلی کھیلنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا ‘ لنکن اسپنر کی گیند اچھی طرح کھیلنی ہے تو اس کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ اس کی بولنگ کی ویڈیوز دیکھیں اور اچھی طرح پریکٹس کریں،آل رائونڈر کاکہنا تھا کہ ‘ہسارنگا کو اچھا کھیلنے کا یہ ہی طریقہ ہے کہ مثبت سوچ سے کھیلیں اور دلیرانہ انداز میں بائونڈریز لگائیں تاکہ وہ دبا میں آئے، سنگل لینے سے فائدہ نہیں ہوگا، وہ مزید اچھی گیند کرے گا۔

شعیب ملک نے کہا کہ ‘اگر گیند کھیلنے سے پہلے ہی آپ کی یہ سوچ ہوگی کہ مجھے ایک رن لینا ہے تو آپ کبھی ہسارنگا کو اچھے طریقے سے نہیں کھیل سکیں گے’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے