English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں کسانوں کو بیج فراہم کرے گی،وزیراعظم

القمر

صحبت پور : وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں سے سیلابی پانی کی جلد نکاسی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت پر زورد یتے ہوئے کہاہے کہ حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں کسانوں کو آئندہ بوائی سیزن کیلئے بیج فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو فی خاندان پچیس ہزار روپے دئیے جارہے ہیں اوراس مقصد کیلئے پانچ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ بوائی کے سیزن میں حکومت کاشتکاروں کو بیج فراہم کرے گی۔

شہباز شریف  نے کہاکہ متاثرہ لوگوں کے گزشتہ دو ماہ کے بجلی کے بل معاف کردئے گئے ہیں۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلاﺅ کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے پینے کا صاف پانی فراہم کرنے اور سیلاب زدگان میں مچھر دانیاں تقسیم کرنے پر صوبائی حکومت کوسراہا ۔اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے جیکب آباد کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کی سرگرمیوں کاجائزہ لیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے