English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسجد نبوی میں نمازیوں کی نقل وحمل کے لیے 50 نئی گاڑیوں کی فراہمی

القمر

ریاض: مسجد نبوی میں ہجوم کو کنٹرول کرنے کی ذمہ دار جنرل ایڈمنسٹریشن میں موبلٹی پروجیکٹ کے ڈائریکٹر محمد الدبیسی نے مسجد نبوی کے صحنوں میں زائرین اور نمازیوں کو لے جانے کے لیے 50 نئی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انھوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی، اوقاف اتھارٹی اور ضیوف الرحمن کی خدمت کے پروگرام کے درمیان نقل و حمل کے منصوبے کے قیام کا حصہ ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اس پروجیکٹ کا مقصد پچاس گالف کارٹس فراہم کر کے مسجد نبوی میں زائرین کے لیے نقل و حرکت کی خدمات کو فروغ دینا ہے۔ خاص طور پر بزرگ اور معذور افراد کے لیے نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے