ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلم لیگ ن ڈائمنشیا کی بیماری میں مبتلا ہے،وزیر اعلی پنجاب

لاہور:وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ڈائمنشیا کی بیماری میں مبتلا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے کہا کہ موبائل لیبارٹری سے ٹیسٹنگ نظام میں تیزی آئے گی اور وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ وزیر صحت پنجاب کسی بھی بیماری کے خلاف الرٹ رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کو گندم کے حوالے سے بار ہا کہا اور وفاق سے کہا کہ ہمیں اجازت دے دیں ہم خود گندم خرید لیں گے لیکن وفاقی حکومت ہم سے بدلہ لے رہی ہے۔

پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان کی حمایت کرنے پر پنجاب کی عوام سے بدلہ لیا جا رہا ہے جبکہ مسلم لیگ ن ڈائمنشیا کی بیماری میں مبتلا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم بننے پر لطف اندوز ہو رہے ہیں اور شہباز شریف نقشے میں چھوٹے ملک کا انتخاب کرکے گھومنے نکلتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں