English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بہترین جنگ کھیل کے میدان میں لڑی جاسکتی ہے، ویوین رچرڈز

القمر

سابق ویسٹ انڈین کپتان ویوین رچرڈ نے کہاہے کہ میں نے کئی بار کہا ہے کہ بہترین جنگ کھیل کے میدان میں لڑی جاسکتی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایشیا کپ 2023ءکے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے پر پاکستان کے سابق کرکٹرز سمیت غیر ملکی اسٹارز کے ردعمل آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان جونیئر لیگ کے باعث پاکستان میں موجود سابق ویسٹ انڈین کپتان ویوین رچرڈز پاک بھارت سیریز کے خواہشمند ہیں، ویوین رچرڈز گوادر شارکس کے مینٹور ہیں،انہوں نے پاک بھارت مقابلہ کھیلوں کی دنیا کا بہترین مقابلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت ایسی سیریز ہے جو میں دیکھنا چاہوں گا، میں نے کئی بار کہا ہے کہ بہترین جنگ کھیل کے میدان میں لڑی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انفرادی طور پر کسی ہارنے والے کی انا کو نقصان پہنچ سکتا ہے لیکن مجھے یقین ہے چیزیں تبدیل ہوں گی،لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت مقابلے کی ٹیمیں ہیں اور دونوں کو بہت سپورٹ حاصل ہے، پاک بھارت میچ کو کھیلوں کی دنیا کی سب سے بڑی سرگرمی سمجھتا ہوں، میں سمجھتا ہوں اچھی صورتحال پیدا ہوگی اور پاک بھارت سیریز مستقبل میں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے