English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیا کپ ہر صورت پاکستان میں ہی ہونا چاہیے ، کامران اکمل

القمر

کراچی:ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کی جانب سے پاکستان ٹیم سے نہ کھیلنے کے بیان پر کرکٹر کامران اکمل بھی بول پڑے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے جے شاہ کو کھلا چیلنج دے دیا اب دیکھنا یہ ہے کہ جے شاہ ان کا یہ چیلنج قبول کرتے ہیں یا نہیں۔

کامران اکمل نے کہا کہ اگر جے شاہ جیسا بیان ہماری طرف سے دیا جاتا تو اب تک کیا کچھ ہو جانا تھا لیکن پی سی بی نے اس کا موثر جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ ہر صورت  پاکستان میں ہی ہونا چاہیے کیونکہ ہم اب کرکٹ سے اور دور رہنے کے متحمل نہیں ہوسکتے جیسا کہ ماضی میں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلا ورلڈ کپ جو بھارت میں کھیلا جائے گا اوراس موقع پر اس معاملے کو بھی ڈسکس کیا جائے گا جو کہ کرکٹ کیلئے اچھی بات نہیں

کامران اکمل  نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ کا اتنا مسئلہ نہیں دونوں جانب سے حکومتوں کو ساتھ بیٹھ کر یہ مسئلہ حل کرنا چاہیے کہ دونوں ٹیموں کے سرمیان میچ کیسے اور کہاں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے