ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اجلاس کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ فیٹف سے متعلق پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کی من گھڑت مہم کو مسترد کرتے ہیں۔پاکستان مخالف بھارتی میڈیا کا بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا نئی بات نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایف اے ٹی ایف اور عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی کاوش کو بارہا سراہا گیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بے بنیاد بھارتی پروپیگنڈے کے باوجود ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی کاوش کا تسلیم کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں