ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی20 ورلڈکپ: شان مسعود  بھارت کیخلاف میچ میں دستیاب

میلبرن: پاکستان اور بھارت کے مابین اتوار کو طے اہم میچ میں شان مسعود کی دستیابی کی خوش خبری سامنے آ گئی۔ قبل ازیں پاکستانی ٹیم کے اوپنر زخمی ہوگئے تھے، جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اور بعد ازاں ان کی رپورٹس کلیئر آ گئیں۔

ترجمان ٹیم کے مطابق میلبرن میں پریکٹس سیشن کے دوران اوپنر شان مسعود کے سر پر گیند لگی تھی جس کے باعث وہ زخمی ہوئے تاہم ان کے تمام ٹیسٹ کلئیر آئے ہیں، گیند لگنے کی وجہ سے اوپنر کو معمولی سوجن ہے۔ اوپنر شان مسعود کی تمام نیورولوجیکل آبزرویشن رپورٹس نارمل ہیں تاہم پھر بھی ان کی صحت کا کل دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف شان مسعود دستیاب ہونے کے باوجود کھیل سکیں گے یا نہیں، اس کا فیصلہ میچ کے روز ہی سامنے آنے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں