ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے، پرویز الٰہی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا وہ کام کیا جسے قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔وزیر اعلی پنجاب نے پاکستان کے فیٹف کی گرے فہرست سے نکلنے پر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دلچسپی اور تسلسل کے ساتھ کاوشوں سے تمام اہداف مکمل کیے گئے، پاکستان نے بین الاقوامی رسک بیسڈ اسٹرٹیجی کی پاسداری کی روایت برقرار رکھی۔

چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام نکات پر عمل درآمد کر کے ایک ذمہ دار ریاست کا ثبوت دیا۔ فوج کے سربراہ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں