کراچی: سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے مارچ اب لازم ہوچکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ قوم تیاری رکھے گوروں سے آزادی کے بعد اب گوروں کے غلاموں سے نجات کا وقت ہے۔
حقیقی آزادی کے لیے مارچ اب لازم ہوچکا ہے قوم تیاری رکھے گوروں سے آزادی کے بعد اب گوروں کے غلاموں سے نجات کا وقت ہے قائد کے پاکستان کو بچانے کے لیے کپتان کی کال پر بھرپور باہر نکلنا ہے ہوسکتا ہے اسی ہفتے لانگ مارچ ہوجائے گا اور کرپشن، لاقانونیت کے بت ہمیشہ کیلئے پاش ہوجائیں گے
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) October 23, 2022
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ قائد کے پاکستان کو بچانے کے لیے کپتان کی کال پر بھرپور باہر نکلنا ہے، ہوسکتا ہے اسی ہفتے لانگ مارچ ہوجائے گا۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ کرپشن، لاقانونیت کے بت ہمیشہ کیلئے پاش ہوجائیں گے۔