English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزراء کی موجودگی میں ریاستی اداروں کیخلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں،شیخ رشید

القمر

راولپنڈی:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزراء کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب کرمینل قانون بناتے ہیں تو انصاف کا مذاق اڑتا ہے، مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، ڈالر نایاب سرمایہ کاری کی جھوٹی تسلی سب بیکار ہے۔

انہوں نے  کہاکہ اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازارلگا ہے، وزرا ء کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے