English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک بھارت میچ کے بعد ورلڈ کپ کو روک دینا چاہیے، مچل مارش

القمر

سڈنی:آسٹریلیا کے آل راونڈر مچل مارش  نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ کو روک دینا چاہیے۔

سری لنکا سے ہونے والے میچ سے قبل پریس کانفریس میں مچل مارش نے پاک بھارت میچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کا مقابلہ اس سے زیادہ بہتر نہیں ہو سکتا جو میلبرن میں دنیا نے دیکھا۔

انہوں نے پاک بھارت میچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میچ ہمیشہ دیکھنے کے لیے ناقابل یقین ہوتا ہے، اس کا حصہ بننا میرے لیے باعث مسرت  تھا۔

آسٹریلوی آل راونڈر کا کہنا تھا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ پاک بھارت میچ کے اس ہجوم میں رہنا اور اس کا حصہ بننا کیسا ہوتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے