English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی 20 ورلڈکپ کی مہم کے دوران سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا

القمر

سڈنی:ٹی20 ورلڈکپ کی مہم کے دوران سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا۔آئی لینڈرز کے لیے فائنل فور میں رسائی ممکن بنانے کے لیے اب سفر انتہائی دشوار ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈکپ؛  آسٹریلیا کے ہاتھوں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز بھی سڈنی میں انہیں ان فارم کیویز کے چیلنج کا سامنا رہے گا، جنھوں نے ابتدائی میچ میں دفاعی چیمپئن کینگروز کے دانت کھٹے کیے ہیں۔سری لنکن کوچ کرس سلور ووڈ ٹیم کے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کیلیے پرامید ہیں۔ان کے پیسر بنورا فرنانڈو کو ہیمسٹرنگ انجری لاحق ہوگئی ہے۔

سری لنکن کوچ نے کہاکہ کینگروز سے میچ میں ہمیں اندازہ تھا کہ وہ ابتدائی ناکامی کے بعد بھرپور انداز میں واپس آنے کی کوشش کریں گے۔سری لنکا کی اگلی آزمائش اب ہفتے کو سڈنی گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ سے ہوگی۔سلور ووڈ نے کہا کہ ہم اپنے گروپ میں دیگر حریفوں کے لیے چیلنج ثابت ہوں گے لیکن ہمیں فتوحات درکار ہیں۔ہم نے ظاہر کیا کہ ہم میں ایسا کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے، ۔

یہ خبر بھی پڑھیے: سری لنکا نے آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دیدی

آسٹریلیا سے میچ میں پہلے اوور کی 5 گیندیں کرانے کے بعد بنورا فرنانڈو کو بے آرامی محسوس ہونے پر میدان چھوڑنا پڑگیا تھا، کوچ کو اپنے ٹاپ آرڈر پر اعتماد ہے، ہماری ٹیم نے بطور گروپ ایشیا کپ میں اس کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا ہے،کوچ سلور ووڈ نے مزید کہا کہ ہم فرنانڈو کی حالت کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، فزیو ان کے ہمراہ کام کررہا ہے، ہم جلد ان سے متعلق کوئی فیصلہ کرپائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے