English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں ہیٹ اسٹروکس سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

القمر

نئی دہلی:بھارت میں شدید گرمی ہونے والی اموات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے طبی جریدے دی لانسیٹ کی تحقیقی  رپورٹ کے مطابق  بھارت میں 2000-2004اور 2017-2021کے درمیان شدید گرمی کی وجہ سے ہونے والی اموات میں 55فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

طبی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرمی کی وجہ سے 2021میں بھارتیوں میں 167.2بلین ممکنہ لیبر اوقات کا نقصان ہوا،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں ملکی جی ڈی پی کے تقریبا 5.4 فیصد کے برابر آمدنی کا نقصان ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے