ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

راولپنڈی: بلوچستان میں ملک دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے مزید 2 جوان وطن پر قربان ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کمان پاس میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دو جوان شہید ہو گئے۔

شہید ہونے والوں میں سپاہی شفیع اللہ اور سپاہی محمد قیصر شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی کے دوران 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں