English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ارشد شریف قتل کیس: تحقیقات کیلیے 3 رکنی انکوائری کمیشن کا قیام

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر ارشد شریف کیس کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کمیشن کے قیام کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کمیشن کے ارکان میں ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد حامد شامل ہیں جب کہ اس کے سربراہ لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) عبدالشکور ہیں۔

جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق کمیشن سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرے گا اور 30 یوم کے اندر اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گا۔

کمیشن میں شامل ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد حیات اس وقت دو رکنی اس تحقیقاتی ٹیم میں بھی شامل ہیں جو اس وقت کینیا میں ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے