English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر داخلہ نے میری آڈیو مکس اینڈ میچ کرکے سازش کی، علی امین گنڈہ پور

القمر

ڈیر ہ اسماعیل خان: تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میری آڈیو مکس اینڈ میچ کرکے سازش کی،ن لیگ کا یہی وطیرہ ہے ،ہم اس مارچ میں کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے۔

علی امین گنڈہ پور نے کہاکہ  ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا آئینی حق مانگا ہے، ن لیگ کی تاریخ دیکھ لیں، ہماری تاریخ دیکھ لیں کہ کیسے انہوں نے اداروں پر حملے کئے،کیسے انہوں نے اداروں کے سربراہان کے نام لے لے کر بدترین حملے کئے جبکہ ہمارے لیڈر عمران خان اور پوری پارٹی میں سے کسی نے کبھی اپنے اداروں اور انکے سربراہوں کے خلاف بات نہیں کی۔

 علی امین خان گنڈہ پور کا مزید کہنا تھا کہ رجیم چینج آپریشن کے نتیجے میں نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کو مسلط کرنے کا نتیجہ پوری قوم کے سامنے ہے ۔بزرگ صحافیوں اور سیاستدانوں پر بدترین تشدد کیا گیا،انکی عزت نفس کو مجروح کیا گیا اور آج میں سمجھتا ہوں کہ ان فاشسٹ حکمرانوں کی وجہ سے نہ کوئی بزرگ اور نہ کوئی جوان نہ بچہ محفوظ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد پرامن طریقے سے جائیں گے، ہاں اپنے لوگوں کی حفاظت میں خود کروں گا میری ذمہ داری ہے اور اسلام اباد پولیس فورسز کے جوانوں سے اپیل ہے کہ ان فاشسٹ حکمرانوں کے آلہ کار نہ بنیں اور اپنے لوگوں پر ظلم نہ کریںمذاکرات کا واحد یک نقاطی ایجنڈا ہے کہ انتخابات کا اعلان کیا جائے اور حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے ہم انکے ہر حکم پر لبیک کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے