English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موسمِ سرما میں گیس کی شدید قلت کا امکان

القمر

اسلام آباد:موسمِ سرما میں گیس کی شدید قلت کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی گیس ساڑھے 7 سو ملین کیوبک فٹ مل رہی ہے، درآمدی آر ایل این جی ایک ہزار ایم سی ایف ڈی کے لگ بھگ ہے۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ موسم تبدیل ہوتے ہی گیس کی طلب بڑھنے لگی ہے، جس کی وجہ سے اس سال گیس کا شارٹ فال بلند ترین سطح پر جانے کا امکان ہے۔

اس وقت گیس کی سپلائی 17 سو ملین جبکہ طلب 25 سو ملین کیوبک فٹ سے زائد ہے، اگلے مہینے گیس کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔گھریلو صارفین کو صرف کھانے کے 3 اوقات گیس ملے گی، صنعت اور کمرشل سیکٹر کو بھی گیس کی سپلائی مشکل ہو گی۔ درآمد شدہ ایل این جی بہت مہنگی ہے، جس کی وجہ سے آرڈر کم دیئے گئے ہیں۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق کمپنی نے چیمبرز کو بحران سے آگاہ کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے