English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن آف پاکستان کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق 9 نومبر کو سماعت کریگا

القمر

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق 9 نومبر کو سماعت کرے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے جوڈیشل کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر موقف پیش کرنے کیلئے طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم پاکستان ،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو بھی بلا لیا۔

تمام سٹیک ہولڈرز کو سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، جماعت اسلامی کی فوری بلدیاتی انتخابات کی درخواست کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی تحریری رپورٹ پر تمام فریقین کو سننے کا فیصلہ کیا۔

 سندھ حکومت نے کراچی کیلئے پولیس کی نفری ناکافی ہونے کی رپورٹ دی تھی۔

صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کو دی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے پولیس کی نفری ناکافی ہے، سندھ کے دوسرے اضلاع سے نفری منگوانا ممکن نہیں، کراچی میں کورونا ویکسینیشن اور عالمی دفاعی نمائش بھی ہورہی ہے، اس لیے پرامن الیکشن ناممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے