ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دلی میں فضائی آلودگی کے باعث، پرائمری اسکولز بند کردئیے گئے

نئی دلی:بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں شدید فضائی آلودگی کے باعث پرائمری اسکولز بند کردئیے گئے۔

دلی کے وزیراعلی  اروند کیجری وال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دارالحکومت میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچنے کے بعد ہفتہ سے پرائمری اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی میں کمی ہونے تک پرائمری اسکولز بند رکھے جائیں گے۔

یہ فیصلہ بچوں کو مضر صحت فضا میں سانس لینے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے باعث دلی اور دیگرعلاقوں میں فضائی آلودگی میں شدید اضافہ ہونے پر اروند کیجریوال کو  تنقید کا سامنا ہے۔

 بھارتی پنجاب میں بھی اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے ۔۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں