English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوڈان میں 80 لاکھ افراد کو شدید بھوک کا خطرہ ہے، اقوام متحدہ

القمر

نیویارک: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں 80 لاکھ افراد کو شدید بھوک کا خطرہ ہے ۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن، اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے اطفال یونیسف اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا ہے سوڈان میں اعلی سطح پر غذائی عدم تحفظ اور غذائیت کی کمی کا سامنا کرنے والے افراد کا تناسب اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے، جو کہ2013 اور 2016 میں تنازعات کے دوران بھی دیکھی گئی سطح سے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل سے جولائی 2023 کے لین سیزن فصلوں کی بوائی اور کٹائی کے درمیان کی مدت جب روزگار اور آمدنی کم ہو جاتے ہیں کے دو ران 70لاکھ 76 ہزار افراد کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ14 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سوڈان کے سیلاب، خشک سالی اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں بھوک اور غذائی قلت میں اضافہ ہو رہا ہے، اگر بروقت انسانی امداد جاری نہ رکھی گئی اور موسمیاتی موافقت کے اقدامات میں اضافہ نہ کیا گیا تو کئی کمیونٹیز کو بھوک کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے