English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کا کل ہفتہ کو بھی ملک گیر احتجاج کا اعلان

القمر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پر حملہ کیخلاف کل ہفتہ کو پھر ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا اعلان کیاہے۔

سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے ہفتے کو بھی پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاج کیا جائے گا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ کل بروز ہفتہ کی شام 5 بجے پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاجی اجتماعات منعقد ہوں گے۔

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ہر شہر کی احتجاج کی جگہ کا اعلان مقامی تنظیمیں کریں گے جبکہ میں خود لبرٹی چوک لاہور میں احتجاجی میں شرکت کروں گا۔ اسد عمر نے کارکنوں کو مخاطب کرت ہوئے کہا کہ ان کو دکھائیں حقیقی طور پر آزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے